بھٹکل:18؍مارچ(ایس اؤ نیوز) بھٹکل میونسپالٹی کے سال 2020-21کے 44.16لاکھ روپئے بچت بجٹ کو انتظامیہ افسر بھرت ایس نے منظوری دی ہے۔
بھٹکل میونسپالٹی کے چیف آفیسر دیوراج نے کرناٹکا بجٹ ایکٹ 2006دفعہ 132(1) کے مطابق میونسپالٹی کے اگلے سال کے لئے مجوزہ سالانہ جمع خرچ اور سال 2019-2020کے آمد و اخراجات کا بجٹ تیار کرکے اسسٹنٹ کمشنر اور تعلقہ انتظامیہ افسر بھرت ایس کو پیش کیاتھا۔
انتظامیہ افسر نے بجٹ کی پوری تفصیل کامطالعہ کرنے کے بعد بجٹ کو منظوری دی ہے ۔ بجٹ کے مطابق سال 2019-2020 کے آمد واخراجات 1,34,767,000-00روپئے جمع اور 1,32,941,000-00خرچ اور 18,26,000-00روپئے بچت بتائی گئی ہے۔ اسی طرح آئندہ سال یعنی 2020-2021کے لئے جمع 15,64,02,000-00روپئے اور 15,19,86,000-00روپئے خرچ پیش کرتےہوئے 44,16,000-00روپئے بچت کا بجٹ قرارداد کے ذریعے منظور کرلیاگیاہے۔